ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے: وزیر خزانہ پنجاب

اجلاس کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیر صدارت ’’ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان (R-NAP) 2021‘‘ کے تحت صوبائی سطح پر تشکیل کردہ سوشیو پولیٹیکل اسٹیئرنگ/ریویو کمیٹی کا اجلاس آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر 25 افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

اجلاس میں شرکت کرنے والے

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ داخلہ، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بطور معاون حج پر جانے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی

اجلاس کا مقصد

اجلاس میں ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی سطح پر لیے جانے والے اقدامات میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے انسدادِ انتہا پسندی، دہشت گردی، سماجی ہم آہنگی کے فروغ، نوجوانوں کی شمولیت اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق اقدامات پر بریفننگ لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ چھڑ جائے تو امریکا کو دونوں کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی، ٹرمپ

وزیر خزانہ کا بیان

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت امن، برداشت اور ترقی کے ایجنڈے کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح ایک پرامن اور ہم آہنگ پنجاب ہے جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے۔ حکومت پنجاب ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے لیے تمام محکموں کے مابین ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنا رہی ہے جو صرف حکومتی پالیسی نہیں بلکہ قومی سلامتی اور سماجی استحکام کا مشترکہ عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں نچلے اور تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے: وزیرخزانہ

محکموں کو ہدایت

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سماجی استحکام، نوجوانوں کی شمولیت، امن و رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے، اور پنجاب حکومت اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کا اختتام

اجلاس کے اختتام پر وزیر خزانہ نے صوبے میں امن و امان اور انتہا پسندی پر کنٹرول کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوشیں ہی ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...