امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پا گیا

امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پا گیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم اتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے کا مقصد
معاہدے کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا۔
سرمایہ کاری کی تفصیلات
امریکہ اور آسٹریلیا اگلے چھ ماہ میں ایک، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی آسٹریلیا معاہدے کے مطابق نایاب معدنیات کی کم سے کم قیمت مقرر کی جائے گی۔