دنیا انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، اگر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانیت تباہی کے دہانے تک پہنچ سکتی ہے، بل گیٹس کی وارننگ

بل گیٹس کا انتباہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اس وقت "انتہائی نازک اور خطرناک موڑ" پر کھڑی ہے۔ اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو "انسانیت تباہی کے دہانے تک پہنچ سکتی ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے: مزمل اسلم
مستقبل کے خطرات
فرانسیسی اخبار L’Express کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گیٹس نے کہا کہ آنے والے 20 سال انسانیت کے مستقبل کے تعین میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی تعاون کا ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قوم پرستی بڑھ رہی ہے، اور ترقیاتی فنڈز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی خاتون اہلکار نے جیل کی نوکری چھوڑ کر شرمناک کام شروع کردیا
امیر اور غریب ممالک کے مسائل
انھوں نے کہا کہ امیر ممالک اپنے اندرونی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، جبکہ غریب دنیا ماحولیاتی تبدیلی، غذائی قلت اور صحت کے سنگین بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔ سال 2023 میں عالمی ترقیاتی امداد تقریباً پانچ فی صد کم ہوئی، حالانکہ ضرورت اس کے برعکس بڑھ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماو نواز باغی کون ہیں؟
عدم مساوات اور اجتماعی ذمہ داری
گیٹس کے بقول، "اندرونی مفادات پر توجہ دینے کا رجحان پہلے کبھی اتنا طاقت ور نہیں تھا"۔ اس کے باعث عالمی سطح پر ذمہ داریوں کا احساس کمزور پڑ رہا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ عدم مساوات اب ایک خطرناک حد تک جڑ پکڑ چکی ہے۔
بچوں کی صحت میں بہتری
تاہم بل گیٹس نے بچوں کی صحت میں بہتری کو امید کی کرن قرار دیا۔ ان کے مطابق 1990 میں ہر سال 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے فوت ہو جاتے تھے، جبکہ 2021 تک یہ تعداد گھٹ کر 50 لاکھ رہ گئی۔ اگر صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا تو یہ شرح مزید کم ہو کر 20 لاکھ سالانہ تک آ سکتی ہے۔