ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی فتح
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
میچ کی تفصیلات
دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کا 100 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوراک کی تبدیلی اور دیسی طریقے سے اہلیہ کا چوتھے سٹیج کا کینسر ختم کیا، نوجوت سنگھ سدھو کا بڑا دعویٰ
اسکاٹ لینڈ کی کارکردگی
قبل ازیں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔ یہ اسکاٹ لینڈ کی رواں ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔
پچھلے میچ کے نتائج
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جبکہ بنگلادیش نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔