ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے کشیدگی دیکھی ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے۔ آج کا دن خبر ہی کوئی اہم لا رہا ہے جو وجہ خوشی بن جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، یہ اس کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں: فواد چوہدری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے لئے اچھے کی دعا کریں۔ مایوسی گناہ ہے اور آپ اس وقت نامعلوم راستے پر ہیں جہاں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ آج کا دن اندازہ کرا دے گا بہتری کا۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ماجد نظامی کا مری کے ہسپتال کے وارڈ کا نام نوازشریف کے نام پر رکھنے پر طنز
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت حال مسلسل اگر چل رہی تو پھر صدقہ دیں اور نماز میں دل لگائیں۔ آپ کے لئے روحانی قوتیں بڑھانا بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے جو رشتہ خراب ہو چکا وہ دوبارہ اپنا مقام بنا لے گا۔ ان دنوں آپ کے لئے اچھا وقت چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو “سپر سی ایم” کا خطاب مل گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج کل خود اکیلا محسوس کر رہے ہیں اور جن کے ساتھ ساری زندگی بھلائی کی وہ دشمن ہو رہے ہیں۔ صلہ تو میرے اللہ نے دینا ہے۔ آپ بھی اب اپنا راستہ بدلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی 2 جوان شہید، شہدا کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
توبہ سے کام لیں، اس وقت آپ کا دل اور دماغ قابو میں نہیں ہیں۔ آپ غلط کرتے جا رہے ہیں۔ اگر واپسی کا راستہ اختیار نہ کیا تو بڑی مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرفتار دہشت گردوں نے اپنے سرپرستوں کے نام بتا دیئے ہیں جن سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو راستہ آپ نے اپنی مرضی سے چنا ہے، اس کے بارے میں ایک مرتبہ غور فکر ضرور کر لیں اور کوشش کریں کہ آپ استخارہ کا سہارا لیں تو اور بھی بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں الزامات سے باعزت بری، پاسپورٹ واپس مل گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی کوشش اگر تبدیلی کے حوالے سے ہے تو پھر کامیابی ہو سکتی ہے اور اگر آپ پرانے کام میں بھی محنت کریں تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ البتہ آج کل غصہ بے حد زیادہ آتا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو چند دنوں سے جن مشکلات نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ وہ آپ کی ہمت اور میرے اللہ کے فضل سے ہ ی ختم ہوں گی مگر تب جب آپ کا ضمیر چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش، یاسر شامی نے روکا تو اندر سے کون نکل آیا؟
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبدیلی کا امکان۔ رہائش کے حوالے سے کچھ ایسی ہی خبریں ہیں اور جو لوگ کسی روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی خوشی کی خبر کسی وقت بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور عمان کے سفیروں کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقاتیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صدقہ لازمی دیں، جس قدر بھی توقع ہو۔ اس وقت ایسا کرنا آپ کو بڑی مشکل سے بچا لے گا جس کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس وقت رسک لینا غلط ہوگا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
لاپرواہی سے آپ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے جن افراد نے وقت سے فائدہ اٹھا لیا آج کا دن کے لئے ایک مثال بھی بن سکتا ہے۔ آپ مالی طور پر بہتر ہوں گے۔