خبریں: پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں – وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کا تنازع
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو ہمیں دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ہماری لائیو معلومات مل رہی تھیں، ڈی جی ایم او رابطے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ کا کون سا ہتھیار حملے کیلئے تیار ہے بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
حفاظتی سامان کی ضرورت
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو، اسد قیصر
کے پی کی بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کا الزام
وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔








