لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
پتنگ بازی کا ایک اور حادثہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
نوجوان کی موت
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی۔ نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں کشیدگی کی وجہ کیا کچھ تھا۔۔۔؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا
پولیس کی معلومات
پولیس کے مطابق نعمان میڈیکل ریپ تھا۔ مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا۔ مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرستان کی کمسن بچی کی باؤلنگ کی دھوم، جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کر لیا
آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
وزیراعلیٰ کی جانب سے افسوس کا اظہار
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار بھی کیا۔
کارروائی کا حکم
مریم نواز شریف نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔








