وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی تو لاہور اس کا مرکزی میدان کار زار ٹھہرا، اور یوں سڑک کا رابطہ بھی معطل ہو گیا اور کھوکھرا پار والی لائن بھی بند کردی گئی۔
ملاقات کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علمائے کرام کی خدمات اور مذہبی ہم آہنگی
ملاقات کے دوران علمائے کرام کی گراںقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔