علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کی رائے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ
علی امین گنڈاپور کی شخصیت
نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسیاسی اور غیرسنجیدہ شخصیت تھے۔ وہ کبھی گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بات کرتے تھے تو کبھی کہتے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کے پی نہیں آنے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کی بے حسی؟ واپس بھیجے گئے مہاجرین رل گئے، افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
سیاسی بات چیت
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عہدہ ملنے پر عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کے جانے پر جتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید
امن کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ جرگہ بنا رہے ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے۔ سہیل آفریدی کو سب سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، سہیل آفریدی پارلیمانی جرگہ تشکیل دے کر ہر ضلع کا دورہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی تازہ رپورٹ جاری
سیاسی جماعتوں کی شمولیت
ان کا کہنا تھا کہ جرگے میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔ حکومت کو خود دیکھنا چاہیے کہ علی امین گنڈاپور کے کون سے فیصلے غلط تھے۔ باہر آکر علی امین بڑی باتیں کرتے تھے لیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔
مستقبل کی توقعات
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہو جائے گا کہ علی امین نے کہاں غلطیاں کیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے۔ جہاں وزیراعلیٰ کو گورنر ہاؤس یا اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی، مثبت رسپانس دیں گے۔