26 نومبر احتجاج کیس؛ عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ضبط، پولیس افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ضامن کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ضبط کرلئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، علیمہ خان پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ضامن کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ضبط کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کی خریدوفروخت کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا گیا
ضامن کو جواب دینے کی مہلت
عدالت نے نوٹس جاری کرکے ضامن سے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا اور علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ علیمہ خان کو نیا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
پولیس افسران کے خلاف کارروائی
دوسری جانب جعلی رپورٹ دینے پر ایس پی محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ پولیس افسران نے علیمہ خان سے متعلق بوگس رپورٹ جمع کرائی، بتایا گیا علیمہ خان روپوش ہو گئی ہیں جبکہ گزشتہ شام وہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔