پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ
جوڈیشل افسران کے لیے نئی مراعات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلمی اداکارہ کا طلاق فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
پشاور ہائیکورٹ کی اہم اطلاعات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے.
اجلاس کی تفصیلات
مراسلے میں ذکر کیا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آوٹ ریہرسل، ہوٹر بھی بجائے گئے
سہولیات کا اعلان
ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری رہائش کی فراہمی
حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کی جائے گی۔








