اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت دے دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر کے حملے میں زخمی بچے کے خاندان کی مدد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے الیکٹرک رکشہ فراہم کر دیا گیا
ذاتی حیثیت میں طلبی
سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے آوارہ کتوں کو مارنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد ملنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں خاتون اور مرد کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبرکشائی کا حکم
ویکسینیشن کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق 2020 کی پالیسی پر عمل کرنے کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی۔
سماعت کی نئی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔








