وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریاں اور تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح میں کتنی کمی کی جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
اہم تقرریاں
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد زاہد مصطفٰی کا تبادلہ، جوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز مقرر کیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد مظفر خان کو ان کی جگہ جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا۔
دیگر تبدیلیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری نجکاری ڈویژن اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر انتخاب عالم کو تبدیل کرکے جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن بلال حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








