یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد ہلاک
اوور ٹیکنگ کے باعث ہولناک حادثہ
کمپالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوگنڈا میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس قافلے پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور عمران خان کی پارٹی کا قومی سربراہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نجم سیٹھی
پولیس کی تحقیقات
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے پر دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا، جس میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی
حادثے کی شدت
پولیس نے اس حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے۔
لاشوں کی منتقلی
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








