یوسف کا والد دل کا مریض، والدہ کو برین ٹیومر ہے، ڈور پھرنے سے جاں بحق، گھر کا اکیلا سہارا یوسف اپنے پیچھے المناک کہانی چھوڑ گیا
یوسف کی المناک کہانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈور پھرنے سے جاں بحق یوسف اپنے پیچھے المناک کہانی چھوڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فورٹ عباس کا ویران ریلوے اسٹیشن: دن میں الو اور رات کو چمگادڑیں
خاندان کی مشکلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوسف کا والد دل کا مریض اور والدہ کو برین ٹیومر ہے۔ یوسف گریجویٹ، صبح پی ایچ اے میں بطور مالی اور رات کو میڈیکل سٹور پر کام کرتا تھا۔ یوسف نے گزشتہ شب والدہ کے ٹیسٹ کے لیے دفتر سے جلدی چھٹی لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا
گھر کا واحد کفیل
ماں باپ کے علاج کیلئے 2 نوکریاں کرنے والا یوسف گھر کا واحد کفیل تھا، قاتل ڈور نے غریب گھرانے کا واحد سہارا چھین لیا۔
واقعہ کی تفصیلات
محمد یوسف نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔








