38 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
قومی کرکٹر آصف آفریدی کا شاندار ڈیبیو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کیلئے ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات، جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا
رکارڈ ٹوٹنے کا لمحہ
جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک
معمر ترین کرکٹر کا اعزاز
بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں قیادت سے نہیں ملنے دیا جارہا، بیرسٹر گوہر، تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
پرانا ریکارڈ
ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آصف آفریدی کی عمر
خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔








