مسئلہ فلسطین کا مستقل حل انتہائی ناگزیر ہے: فرید پراچہ

پالیسوں کی ضرورت
ریاض ( وقار نسیم وامق) جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل انتہائی ناگزیر ہے تاکہ فلسطینی عوام خود مختاری کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑی رقم موصول ہوگئی
معاشی مضبوطی کے اقدامات
سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلسِ پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جس سے معیشت مستحکم ہو اور آئی ایم ایف سے قوم کی جان چھوٹ جائے جبکہ اداروں کو فعال اور متحرک بنا کر عوامی خدمت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن کی ملاقات، عسکری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو
فلسطینی عوام کے حقوق
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور دیا جس سے فلسطینی عوام کو خود مختار ریاست کے طور پر زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔
دہشتگردی پر تشویش
فرید احمد پراچہ نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہار تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین دہشتگردوں سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔