وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم

گندم کی امدادی قیمت

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد پور شرقیہ: پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

کسانوں کی مراعات

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے۔ اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آ گیا

سبسڈی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے۔ غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے کاشتکاروں کو 55 ارب روپے کا پیکج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 57 سالہ ارباز خان اور اہلیہ شورا کے گھر جلد بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش

زرعی انکم ٹیکس کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سال زرعی انکم ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

کاشتکاروں کا ڈیٹا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس صوبے کے چھوٹے کاشتکاروں کا ڈیٹا موجود ہے، سندھ میں اضافی سبسڈی پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 55 ارب روپے کا پیکج دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...