سی ای او لیسکو کا سینٹرل سرکل اور ڈی ایچ اے (ایسٹ) سرکل کا ہنگامی دورہ

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا شٹ ڈاؤن کے دوران فیلڈ ٹیموں کا معائنہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ شٹ ڈاؤن کے دوران فیلڈ ٹیموں کے کام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خود فیلڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سینٹرل سرکل اور ڈی ایچ اے (ایسٹ) سرکل کا ہنگامی دورہ کیا اور لیسکو کے مرمتی، بحالی اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں 5 جنگیں روکیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار میں ہوں، ٹرمپ

دورہ کے دوران ہدایات

تفصیلات کے مطابق انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مرمتی کاموں کو ٹیکنیکل معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق مکمل کیا جائے۔ ریلیف کیمپوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم تنصیبات کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بارہویں روز میں داخل

فیلڈ سٹاف کی حفاظت اور کارکردگی

سی ای او لیسکو نے فیلڈ سٹاف کے حفاظتی ساز و سامان، سپلائی چین اور لاجسٹکس کے فوری تقویت دینے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ مرمتی عمل تیز، محفوظ اور مؤثر طریقے سے جاری رہے。

صارفین کی حفاظت کی اپیل

انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ شٹ ڈاؤن کے دوران فیلڈ سٹاف کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت صارفین کو کم سے کم خلل کے ساتھ جلد از جلد بجلی بحال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی جانفشانی، حفاظتی ضوابط پر عمل اور بروقت کاروائیوں کو سراہا اور تمام متعلقہ یونٹس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوام، خاص طور پر متاثرہ علاقوں کے صارفین سے گزارش کی کہ وہ اپنی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے متعلقہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...