وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول پنجاب کی چیئرپرسن سلمیٰ بٹ کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس کا دورہ
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کی چیئرپرسن محترمہ سلمیٰ بٹ نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ علاج بچوں سے ملاقات کی، تحائف تقسیم کیے اور تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کرکٹ ٹیم کا تحفظ، پاکستان نے فوج اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے
فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی تفصیلات
معزز مہمان کا استقبال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے کیا۔کنسلٹنٹ ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر سائرہ معین نے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول پنجاب کی چیئرپرسن محترمہ سلمیٰ بٹ کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات، جدید علاج، جدید مشینری اور بلڈ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
مفت خدمات کی فراہمی
انہوں نے بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن ہر ماہ ہزاروں مریضوں کو مفت خون اور علاج فراہم کرتی ہے اور اس عمل میں عالمی معیار کی صحت کی سہولیات کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ باکو پہنچ گئے
تحقیقی منصوبے اور بیماریوں کی روک تھام
ڈاکٹر سائرہ معین نے مزید بتایا کہ فاؤنڈیشن جینیاتی اسکریننگ اور بیماری کی بروقت تشخیص کے لیے نئے تحقیقاتی منصوبہ جات پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ بیماریوں کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام
میڈیا سے گفتگو
دورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے موذی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج، فلاح و بہبود اور نگہداشت کے حوالے سے جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ واقعی قابلِ تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی بدتمیزیوں پر ان کی اہلیہ کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟ سپر سٹار نے خود بتادیا
رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس وقت 12 ہزار سے زائد رجیسٹرڈ مریض بچے سندس فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج ہیں جنہیں نہ صرف خون کی منتقلی کی سہولت حاصل ہے بلکہ یہاں دانتوں کے علاج سمیت مکمل میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ
حکومت کا عزم
سلمیٰ بٹ نے کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں انسانیت کی خدمت کا ایک روشن استعارہ ہے اور ایسے اداروں کی موجودگی معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
بہترین علاج کی فراہمی
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب تھیلیسیمیا کے خاتمے اور متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کے لیے مربوط اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں بروقت اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 4سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف
نجی فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون
معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بہترین علاج، خون کی دستیابی اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں، اور اس مقصد کے لیے حکومت نجی فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ خون کی بیماریوں کے علاج میں بہتری لائی جا سکے۔
اعزازی شیلڈ کا پیش کرنا
آخر میں سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے معاونِ خصوصی محترمہ سلمیٰ بٹ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔








