زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے طویل مدت کا پیکیج تیار کرلیا۔
حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے یوکرین سے عارضی طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا
بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پاور ڈویژن نے 3 سالہ طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا
موجودہ قیمتوں کا موازنہ
اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جبکہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں۔
پیکیج کی منظوری کا عمل
پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا اعلان کریں گے۔








