ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے
پنجاب میں انتہا پسندی کے خلاف اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف اضلاع میں خیمہ سکولوں کا دورہ، بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ کا غیر معمولی اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مڈغاسکر میں پرتشدد عوامی مظاہرے، صدر نے حکومت تحلیل کر دی
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ
پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان
وِسل بلور سیل کا قیام
پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
پنجاب پولیس ہیلپ لائن میں خصوصی سیل
پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔
پنجاب کے عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی طارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، اردوان کا اعلان
غیر قانونی اسلحے کے خلاف کارروائیاں
پنجاب حکومت کا صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 285 اشیاء پر دوبارہ ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دیدی : نجی ٹی وی کا دعویٰ
امن کمیٹیوں کی فعالیت
پنجاب میں ڈالا کلچر، بدماشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
موبائل پولیس اسٹیشن کی خدمات
پنجاب حکومت کے وژن ریاست عوام کی چوکھٹ پر کے تحت ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس اسٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور اُنکی جماعت نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
کومبنگ آپریشنز کی وضاحت
پنجاب حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ کومبنگ آپریشنز، کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں، کسی فرقہ یا عقیدے کے خلاف ہرگز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ پر تنقید کرنے والے مخصوص ٹولے کے لئے پیغام ہے کہ میں آپ لوگوں کو رلاؤں گی، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مشال یوسفزئی
انتہا پسند جتھوں کے خلاف سخت پابندیاں
پنجاب حکومت کا انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی اور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں کلاؤڈ برسٹ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کومبنگ آپریشن رپورٹس
پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔
روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہو گا کہ کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں، کتنے غیرقانونی بین الاقوامی رہائشی مرکز میں ڈی پورٹیشن کے لیے بھیجے گئے، اور کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے۔ عوام بھی غیرقانونی رہائشوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں، ورنہ کرایہ داری/پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر نفرت کے خلاف کارروائی
پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔








