پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے لیے بکنگ کی تاریخ آج ختم، وفاقی وزیر مذہبی امور کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

حج کی بکنگ کا عمل مکمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے حج کی بکنگ مکمل کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللّٰہ کا مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ
بکنگ کی آخری تاریخ
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لئے آج آخری دن تھا۔ قبل ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقررہ کوٹے کے مطابق بکنگ مکمل نہ ہونے پر 22 اکتوبر تک کی توسیع دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقراررکھنے کا حکم
حاجیوں کا کوٹہ
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ سال کے حج کے لئے 60 ہزار حاجیوں کا کوٹہ دیا گیا تھا۔ نجی ٹور آپریٹرز کی جانب سے گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والوں کو آئندہ سال کے حج کے لئے ترجیح دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی
باقی ماندہ کوٹے کی بکنگ
ذرائع کے مطابق باقی ماندہ کوٹے کے لئے نئی بکنگ کی گئی، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو حج 2026 کے لئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ فراہم کیا گیا۔
سرکاری سکیم کے تحت حاجیوں کی تعداد
سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 افراد کو حج پر بھجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور حج سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔