خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
محکمہ خوراک کا اجلاس
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محکمہ خوراک کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اور آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومتِ پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ کہا گیا کہ خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان آٹے اور گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی
وزیر اعلیٰ نے عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔
سوشل میڈیا کا حوالہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس
پشاور: وزیرِ اعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ
پشاور: وزیر اعلی کا محکمہ خوراک کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدای
پشاور: وزیرِ اعلیٰ… pic.twitter.com/21FUxxGkKs— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) October 22, 2025