شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا، وزیر صحت
وزیر صحت کی گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بننے سے پہلے چمن سے روزانہ خصوصی گاڑی “فروٹ ایکسپریس” کے نام سے چلا کرتی تھی، افغانستان سے آنیوالا پھل کلکتہ تک بھیجا جاتا تھا۔
نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب
نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ 1122 کا محکمہ چوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیا، ان کو یقیناً اس کا اجر ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں آر او پلانٹس کے فنڈز میں کروڑ وں کی خردبرد کا انکشاف، 2 ایگزیکٹو انجینئرز برطرف
ایمرجنسی سروسز کی کامیابیاں
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کو گیم چینجر منصوبہ بنایا، اس منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی سروسز ایک کروڑ ستاسی لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچا چکی ہے، یہ آپ کی سب سے بڑی Achievement ہے اور آپ نے قوم و ملک کے اربوں روپے بچائے ہیں۔
بائیک سروس کا آغاز
بائیک سروس کے شروع ہونے سے بہت سارے لوگوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ نے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی اسی محبت سے بچایا ہے۔








