ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو صبح ہی اپنی نظر اتارنے اور صدقہ دینے کا مشورہ ہے اور کوشش کریں کہ آج اپنے فون کا استعمال بھی صرف ضروری کاموں کے لئے کریں تو بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خواتین جو نوکری کی تلاش میں ہیں وہ انشاءاللہ کامیاب ہوں گی۔ ازدواجی تعلقات جو بے حد خرابی کی جانب تھے اچانک سے بہتری میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروباری حضرات کے لئے بہترین دن ہے۔ سابقہ نقصان کا ازالہ ہو سکے گا اور جس بھی طرف سے آپ کو کوئی امید نظر آ رہی تھی وہ بھی پوری ہوگی۔ اب پریشان نہیں ہونا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدہ پورا کریں گے، بلاول بھٹو
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی والا ستارہ کچھ دنوں آپ کے زائچے میں رہے گا ان دنوں اگر آپ کوئی ایسا پروگرام بنانا چاہتے ہیں جو تبدیلی کے حوالے سے ہو تو بنا لیں انشاءاللہ کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا قرضہ 6.7 فیصد بڑھ کر 760 کھرب روپے سے متجاوز
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ سے خیر کی دعا مانگیں اور اپنی نیت کو صاف رکھیں۔ یہ صاف رہی تو آپ کو کامیابیاں دلانے سے کوئی نہیں روک سکتا، آپ کی توجہ دل کے معاملات کی طرف زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا ہے: آئی ایم ایف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی معاملے کو لے کر اگر پریشان ہیں تو انشاءاللہ اس سے نکلنے کا کوئی اسباب بن سکے گا جو لوگ کسی بھی غیر قانونی مسئلے میں آئیں گے ان کو تو نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا چھ ایرانی ہوائی اڈوں پر حملے میں 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدنظری ہے اور اس کی وجہ سے صحت کا مسئلہ بھی خراب ہے اور روزگار میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، صدقہ اور نماز کی طرف آئیں، یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذہین بچے، حسین کلیاں، گلاب پتے بکھر گئے ہیں۔۔۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات بدلنے والے ہیں اور انشاءاللہ آپ کے حق میں ہوں گے۔ آپ کے لئے جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ آج آسان ہو جائے گا اور بھی فائدے ہیں آج۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا لاپتہ اور اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے ایس او پیز بنانے کا حکم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب وہ بند راستہ کھل جانے کی امید ہے جو برسوں سے بند تھا اور جس بھی کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ آج صبح سے ہی دور ہونے کی بڑی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی دوسری جگہ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ کم سے کم آج کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں، انتظار بہتر ہے اللہ نے چاہا تو اسی جگہ پر بہتری کی خبر آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال لے جایا گیا تو آپریشن کے دوران اندر سے کیا نکلا؟ ڈاکٹر بھی حیران
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اچھا دن ہے۔ ایک بڑی ضرورت پوری ہوگی اور جس بھی کام میں رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہوگی۔ جہاں امید وابستہ کی ہوئی تھی وہ بھی اب پوری ہو سکے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی ہے بلاوجہ اپنے کاموں میں رکاوٹوں کو محسوس کریں گے اور جس طرف سے لالچ دیا جائے اس کی باتوں میں نہیں آنا۔ صرف صدقہ دینا ہے۔