جب کپتان نے کہا آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی ، سپنر آصف آفریدی

راولپنڈی کا شاندار لمحہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی اسپنر آصف آفریدی اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن اور خوش ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان رشدی کی ‘سیٹانک ورسز’ پر عدالتی فیصلے کے بعد بھارت میں متنازعہ کتاب کی پابندی ختم ہوئی؟
عمر کے ساتھ شاندار کامیابی
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ اس عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اس میں بہترین بولنگ کرنا کافی خوشی کی بات ہے۔
خوشی کا لمحہ
انہوں نے پی سی بی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمد اللہ اچھی بولنگ ہوئی۔