بااثر افراد کا شہری پر سرعام بدترین تشدد، برہنہ کر کے گھسیٹا گیا، مقدمہ درج

تشدد کا واقعہ راولپنڈی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) نواحی علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ایک ملزم کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے پر خاموشی توڑ دی
تشدد کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اُسے زنجیروں سے باندھ کر برہنہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
پس منظر اور کارروائی
متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ویڈیو میں مسلح نظر آنے والا مرکزی ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں。
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی لاش کے سامنے بیٹھی حاملہ خاتون نے ہسپتال کے عملے سے خون آلود بستر صاف کروانے کی کہانی سنائی، ویڈیو وائرل ہو گئی
پولیس کا عزم
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ بعد ازاں پولیس اہلکار عابد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مجھے سورس کے ذریعے ویڈیو ملی جس میں ایک مسلح شخص کی موجودگی میں سات افراد پائپ وغیرہ سے نیم برہنہ شخص حارث کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔
خوف و ہراس کی فضا
مسلح شخص کا نام ملک جنید ظہیر معلوم ہوا، سرعام شاہراہ پر تشدد کے وقوعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔