وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سکواڈ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کے بعد چوتھا رابطہ
جنوبی افریقا کے خلاف سکواڈز
پاکستانی سکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹو، جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی مدد کے محتاج نہیں، امریکہ کسی کی مدد کے بغیر بھی اپنی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سری لنکا کے خلاف سکواڈ کی توسیع
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے یہی سکواڈز برقرار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کی تفصیلات
بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 68 سالہ اداکارہ نے مرے ہوئے بیٹے کے نطفے سے بچی کو جنم دے دیا
قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی: سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق ہیں۔ فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور آزاد ریاست تھی، بٹوارے کے وقت خوشی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، نوابوں نے شاندار محلات، لائبریریاں اور تعلیمی ادارے تعمیر کروائے
قومی ون ڈے سکواڈ
ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی: شاہین آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا ہیں۔
سیریز کی تاریخیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔








