معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
پی سی بی کی جانب سے ملتان سلطانز کی معطلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سفیر پاکستان کا دورہ کیلیفورنیا، بزنس لیڈرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات
معاہدے کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا۔ پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطل کرنے کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے انڈونیشیا میں ایسی حرکت کردی کہ گرفتار کرلیا گیا، سزائے موت کا سامنا۔
مالک کی انٹرویوز کی وجہ سے معطلی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا۔ ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔
مزید قانونی کارروائی کا امکان
پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر مزید قانونی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔








