پنڈی ٹیسٹ: کھیل کے آغاز پر ہی بابراعظم پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی 105 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں

پاکستان ٹیم کا جنوبی افریقا کے خلاف مشکل وقت

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اب تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CAMON 30S: فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرہ کا حامل

چوتھے دن کا آغاز

پنڈی سٹیڈیم میں آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز ہوچکا ہے اور مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 96 رنز بنا پائی ہے۔ آج کھیل کے آغاز میں پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے حاجی محمد اسلم کی ملاقات، کتاب ”بھنگو جاٹ قبیلہ تاریخ کے آئینے میں” پیش کی

موجودہ اسکورنگ اور کھلاڑیوں کی صورتحال

محمد رضوان 16 اور سلمان آغا 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ٹیم کو 25 رنز کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور موٹروے ٹول پلازا کا سٹاف کبین چھوڑ کر دفتر چلا گیا

پہلی اننگز کا خلاصہ

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: میڈیکل سٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 5 ارب کی بے ضابطگیاں

جنوبی افریقا کی شاندار بیٹنگ

جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے۔ سوامی اور مارکو جانسن نے بھی ٹیم کے لیے 25 رنز بنائے، اور ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز کی شراکت ہوئی۔ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کے بولرز کی کارکردگی

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک شکار کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...