لاہور: عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ
سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دن رات ڈرامے دیکھنے کی وجہ سے میرے شوہر کے ساتھ میرا رشتہ خطرے میں ہے، اداکارہ عتیقہ اوڈھو
ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی
زراعت اور لائیوسٹاک متاثر
ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور لائیوسٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں، سہیل آفریدی
سرکاری قیمتوں کی عدم موجودگی
لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔
سرکاری قیمتوں کی وضاحت
ذرائع نے بتایا کہ بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، ایکسپورٹ پر پابندی سے مٹن، بیف اور چکن کے گوشت کی قیمت کم ہو گی۔








