لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ، صدر مملکت
ایئر کوالٹی انڈیکس کی پیمائش
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحات کا ایجنڈا، 41 افسران کے پروموشن آرڈرز جاری
مقابلہ کرنے والے شہر
بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔ عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
دیگر شہروں کی ایئر کوالٹی انڈیکس
ایئر کوالٹی انڈیکس پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں اے کیو آئی 461، گجرانوالہ میں 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں اے کیو آئی کی شرح 260 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مشورے
ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف اقسام کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔