پاکستان کی چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش
پاکستان کا تعمیری کردار
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران بھارتی بیٹسمین نے چھکا مارا تو گیند خاتون کے منہ پر جا لگی پھر کیا ہوا؟
ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، فیوچر سکیورٹی سمٹ کے دوران رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اور یہ تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کو صومالیہ کے وزیر خارجہ کا فون، سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست کردی
دہشت گردی اور سلامتی کی صورتحال
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے بعد، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے۔ بھارت، پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ دنیا دو جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن کے فروغ میں تعمیری کردار پر بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
امریکہ کے ساتھ تعلقات
رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ تعلقات تاریخی طور پر بہترین سطح پر ہیں، اور پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، اور پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر عوام کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔








