عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آئندہ تاریخ پر حکام سے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب

عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
عدالت کی کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے
مقدمات کی نوعیت
آج بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
ملزمان کی ضمانت کی صورت حال
ان مقدمات میں بشری بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔