مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری

زندگی کا ابتدائی دور

بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1929ء کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک بڑی کاروباری شخصیت تھے، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1951ء میں نصرت بھٹو سے شادی کی جن میں سے ان کے چار بچے بینظیر بھٹو، صنم بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: خاتون مبینہ تشدد سے جاں بحق، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا

شوہر کا ساتھ

بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف دوران حکومت اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ برے وقت میں بھی انہیں اور ان کی پارٹی کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ 1979ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے اور پھانسی کے بعد بیگم نصرت بھٹو اور ان کی بیٹیوں کو نظر بند کر دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ہار ماننے کی بجائے تمام تر صعوبتیں جھیلنے اور تکلیفیں اٹھانے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

عوامی حمایت اور قربانیاں

مادرِ جمہوریت کو یاد کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی اور اس مشکل وقت میں حالات کا مقابلہ کیا۔ صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی میں شوہر کی پھانسی، دو بیٹوں اور بیٹی کی موت کے غم سہے اور آخری ایام میں بیمار ہوگئیں۔

آخری ایام اور وراثت

پے درپے صدمات جھیلنے والی بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011ء کو دنیا سے رخصت ہوگئیں تاہم جمہوریت کیلئے دی جانے والی ان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...