راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مرکزی ملزم جنید عرف جیدا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کے پی سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت
تشدد کی ویڈیو کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر گوالمنڈی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت FATF میں بھی ناکام، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت
قانون کے مطابق کاروائی
ترجمان نے بتایا کہ واقعے پر پولیس کو کمپلینٹ درج نہیں کروائی گئی تھی بلکہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے: شاہ محمود قریشی
سی پی او کا عزم
سی پی او کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا، کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کی تفصیل
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو کے ذریعے شناخت ہونے والے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جن میں مرکزی ملزم جنید عرف جیدا، روحیل، یاسر خان، فیصل مسیح اور ثمر عباس شامل ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔