سبق کیوں یاد نہیں کیا۔۔۔ نجی سکول کے استاد کا پانچویں جماعت کے طالبعلم پر بدترین تشدد
تشدد کا واقعہ
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیاں اسلام آباد سے ہونی چاہئیں: جسٹس (ر) شوکت صدیقی
تشدد کا پس منظر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے نجی سکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ
متاثرہ طالب علم کی گواہی
پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بدھا کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ کی ناکام کوشش
والدین کا احتجاج
متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکول انتظامیہ کا بیان
اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔








