سبق کیوں یاد نہیں کیا۔۔۔ نجی سکول کے استاد کا پانچویں جماعت کے طالبعلم پر بدترین تشدد
تشدد کا واقعہ
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہو گئی ہے،میرے اپنے جاننے والوں کو بھتے کی پرچیاں آئی ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق
تشدد کا پس منظر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے نجی سکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جھوٹ بول کر کراچی بھیجا گیا، ہینڈلرکیوں ناکام رہا، سازش کیسے بے نقاب ہوئی؟ بچی اور والدہ کے بیان بھی سامنے آ گئے
متاثرہ طالب علم کی گواہی
پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست
والدین کا احتجاج
متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکول انتظامیہ کا بیان
اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔








