کراچی؛ گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ، شوہر بچے سمیت غائب
کراچی میں خاتون کی لاش برآمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاکی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو موجودہ مالی سال کتنے بیرونی قرضے اور گرانٹس ملیں ۔۔۔؟ اقتصادی امور ڈویژن نےاہم تفصیلات جاری کر دیں
مقتولہ کی شناخت
ایس ایچ او نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی ہے۔ لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی ہے، جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 103 فلسطینی شہید
پولیس کی کارروائی
گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے، جو کہ موقع سے بچے سمیت غائب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا، این ڈی ایم اے
گواہوں کے بیان
مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون شوہر اور ایک بچے کے ہمراہ کچھ روز قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوئی تھی۔ خاتون کے جسم پر بظاہر کسی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں ہے جبکہ لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، جو کہ رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔
ورثا کی تلاش
فوری طور پر مقتولہ کے ورثا کا بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا، جس کے باعث لاش تلاش ورثا کیلئے ایدھی سرد خانے میں رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








