پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کی جانب سے پولینڈ کے ساتھ تعلقات پر زور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
مشترکہ پریس بریفنگ میں اہم نکات
پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں ڈرگ مافیاز کے درمیان لڑائی جاری، 192 افراد ہلاک
پولش وزیروں کا دورہ اور تاریخی تعلقات
’’جنگ‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ راڈوسلاو سِکورسکی کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ان کے لیے یہ خطہ اجنبی نہیں ہے۔ پاکستان نے دوسری جنگ میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں، آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر بات ہوئی۔
تحفظات کا اظہار اور تعلقات کی بہتری
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتنہ الخوارج کے پاکستان پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا، راڈوسلاو سِکورسکی کا دورہ پاک پولش تعلقات میں بہتری کے لیے سنگ میل ہے۔








