شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ، پولینڈ مستحکم اور پرامن جنوبی ایشیاء کا خواہاں ہے: نائب وزیراعظم پولینڈ

شکریہ ادا کرنے کی تقریب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

مشترکہ پریس بریفنگ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی۔ تجارت، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست

اقوام متحدہ کے چارٹر کا حوالہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن چاہتے ہیں، پولینڈ مستحکم اور پرامن جنوبی ایشیاء کا خواہاں ہے۔

مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اس سے قبل پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...