کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کابینہ کی تشکیل کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، کیا ہوا تھا؟ جانئے
کابینہ کے ناموں کی حتمی شکل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی شمولیت
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماوں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔
احتجاجی تحریک کی حکمت عملی
نومبر میں احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں انتظامی امور دیکھ رہا ہوں، سیاسی حکمت عملی اور احتجاج کا فیصلہ پارٹی اور صدر کے پی جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاد اور پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔