بجلی کی قیمت میں بڑی کمی سے متعلق وزیر توانائی کا اہم بیان سامنے آگیا

بجلی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جی آیاں نوں: سکھ مہمانوں کو عزت، احترام اور محبت کی یادیں دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

اضافی بجلی کی تقسیم

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور زراعت کو دی جائے گی، صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کا مشہور زمانہ او ایس ٹی میں نے خود لکھا، گلوکار احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کا دعویٰ جھٹلا دیا

نئی قیمتوں کی تفصیلات

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی گئی، زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی جبکہ صنعتی شعبے کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 34 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لنڈے کے کپڑوں پر 200 روپے فی کلو ٹیکس پر تاجر بلبلا اٹھے

صارفین کے لیے فائدہ

ان کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمت خرید میں کمی آئے گی۔ صنعت اور زراعت کے شعبوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر کم نرخوں پر بجلی مہیا کی جائے گی۔ اگر آپ نے زراعت میں پہلے 100 یونٹ استعمال کیے اور اب اضافی سو یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم باکو کا دورہ کریں گے

صنعتی استعمال پر اثرات

اویس لغاری نے کہا کہ صنعت میں اگر آپ ہزار یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب اضافی ہزار یونٹ کے استعمال پر اوسط بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔

اقتصادی بہتری کی امید

وزیر توانائی نے کہا کہ صنعت کے شعبے میں پہلے ہی قیمت کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا۔ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، اُمید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...