دنیا کے سب سے بہترین کرنٹ کرکٹر ویرات کوہلی نے صفر پر آؤٹ ہونے کا نا پسندیدہ ریکارڈ قائم کردیا۔
ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ
ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوڈکاسٹرز اور میڈیا مجھ پر الزامات لگانے والی لڑکیوں کو اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی سچائی نہیں،رجب بٹ
آسٹریلیا کے خلاف دو بار صفر پر آؤٹ
جمعرات کو ویرات کوہلی آسٹریلیا کےخلاف 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے۔کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی کوہلی صفر پر پویلین لوٹے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد میں کتنے دن باقی؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
مسلسل دو میچز میں ناکامی
یہ ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع ہے جب وہ مسلسل 2 میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش
سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ
اس کے ساتھ ویرات کوہلی نے دورہ حاضر کے موجودہ کرکٹرز (مطلب جو ریٹائر نہیں) میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔304 میچز کھیلنے والے کوہلی اپنے ون ڈے کیریئر میں 18 بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گرد پنجابی اور سرائیکی ورکرز کو کیوں نشانہ بنارہے ہیں؟
روہت شرما کا مقام
موجودہ کرکٹرز میں سے سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر بھارت کے ہی روہت شرما ہیں جو 17 بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جو 445 میچز میں 34 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔








