طلباء کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

طلباء کے لئے خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلباء کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز رواں ماہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں ہر ایک ناراض سے جھک کر معافی کا خواستگار ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ غلطیاں سو فیصد میری ہیں اور سب خوبیاں اُن کی ہیں: سہیل وڑائچ
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تاریخ
’’این این آئی‘‘ کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قابل اور ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد
تقسیم کا حجم اور تقریب
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدیدار کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر کے 1 لاکھ ہونہار طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وطنِ عزیز کے دفاع کیلیے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
تقریبات کا انعقاد
اس حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
میرٹ پر تقسیم
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم کے لیے کامیاب امیدواروں کی فہرست ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاری کرے گا۔