وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتہ قبل مذہبی جماعت پر پابندی کا ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجا گیا تھا۔