پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیے
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین سے پیسے وصولی کا ریکارڈ ضبط کرتے ہوئے 60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
مشہور ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق لاہور، گجرات، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں متعدد معروف ہوٹلز اور فوڈ چین ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ کئی ریسٹورنٹس کو آئی ای ایم ایس سسٹم نہ لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔
بلا امتیاز کارروائیاں
ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم پر تمام سیلز کا ریکارڈ رکھنا لازمی ہے۔








