ہنگری اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ، دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

ہنگری اور پاکستان کے درمیان 60 سالہ سفارتی تعلقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے ہنگری اور پاکستان میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 60 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم، توانائی، ثقافت سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ہنگری اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہنگری کے سفیر زولتان ورگا اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

تعاون کے مواقع

’’این این آئی‘‘ کے مطابق اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ریلوے، معیشت وتجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریلوے کو modern بنانے، ٹیکنالوجی کے استعمال اور انفراسٹرکچر میں جدت لانے کے حوالے سے ہنگری کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

علم اور روابط میں اضافہ

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سکالرشپ پروگرام کو بھی سراہا جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مشترکہ کاوشیں

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہنگری دنیا میں امن، خوشحال اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...