محکمہ داخلہ پنجاب کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔

پنجاب میں اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت پر سختی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاش ہم قید ہی کر لیتے وہ جاتا لمحہ۔۔۔
جعلی ڈیلرز کے خلاف کارروائی
ترجمان کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب کے جوڈیشل ونگ نے جعلی ڈیلرز کی دکانیں سیل کر کے ایف آئی آرز درج کر لی ہیں۔ پنجاب میں 511 اسلحہ ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لئے درخواست دی، جن کی مکمل سکروٹنی کے بعد 393 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کی تصدیق کی گئی ہے اور انہیں گرین سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات؛ سابق صوبائی وزیراشرف سوہنا پر فرد جرم عائد
لائسنس کی تصدیق کا عمل
محکمہ داخلہ میں 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری ہے۔ ان میں سے 44 اسلحہ ڈیلرز کی سماعت مکمل ہو چکی ہے جبکہ 46 کی سماعت جلد ہی مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا
شفافیت اور منصفانہ طریقۂ کار
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ شفاف اور منصفانہ طریقۂ کار کے تحت تمام کیسز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں 10 لاکھ 12 ہزار 454 افراد کے پاس انفرادی اسلحہ لائسنس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آتشزدگی
سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کے لائسنس
پنجاب میں سکیورٹی کمپنیوں کے لئے 37 ہزار 918 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جبکہ مختلف اداروں کے نام پر رجسٹرڈ اسلحہ لائسنسز کی تعداد 42 ہزار 272 ہے۔
کل اسلحہ لائسنسز کی تعداد
ترجمان کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر اسلحہ لائسنسز کی کل تعداد 10 لاکھ 92 ہزار 644 ہے۔ اسلحہ لائسنسز کا تمام ریکارڈ نادرا کی مدد سے آن لائن کیا جا رہا ہے۔